Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈرر کے پاس چھٹی مرتبہ عالمی نمبر ون بننے کا موقع

 
باسل:آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈرر کے پاس ایک مرتبہ پھرعالمی نمبر ون بننے کا موقع ہے اور وہ آئندہ ہفتے شروع ہو نے والے روٹر ڈیم اوپن میں سیمی فائنلز تک پہنچ کر موجودہ نمبر ون رافیل نڈال کو اس پوزیشن سے محروم کرسکتے ہیں۔اگر36سالہ فیڈرر کامیاب رہے وہ نہ صرف اپنے کیریئر میں چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کریں گے بلکہ معمر ترین نمبر ون کے طور پر امریکی کھلاڑی آندرے اگاسی کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے جنہوں نے ستمبر2003 میں33سال کی عمر میں چھٹی مرتبہ ہی نمبر ون بننے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔عام خیال یہی تھا کہ گزشتہ ماہ مسلسل دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے راجر فیڈرر کچھ عرصہ آرام کریں گے لیکن انہوں نے وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے ہالینڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر کے آغاز پر 1999میں پہلی مرتبہ وہ روٹر ڈیم اوپن میں کھیلے تھے اور اعلیٰ ترین سطح پر ٹینس کھیلنے کا یہ ان کا ابتدائی تجربہ بھی تھا اس لئے وہ اس ٹورنامنٹ کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔یہ اس ٹورنامنٹ کا45واں ایڈیشن بھی ہوگا۔

شیئر: