Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈرر کا چینی ٹرین میں سفر، ساتھی مسافر حیران

شنگھائی : ومبلڈن چیمپیئن سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر چین میں زیر زمین ٹرین پر سفر کے دوران مسافروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ کئی لوگوںکو یقین نہیں آرہا تھا کہ ٹینس اسٹار ان کے ہمراہ سفر کررہا ہے ۔ایک نوجوان تو ان سے پوچھ بھی بیٹھا کہ آپ راجر فیڈرر ہی ہیں۔سوئس ٹینس اسٹار ان دنوں شنگھائی ماسٹرز میں شرکت کےلئے چین میں ہیں۔ انہوں نے میچ میں شرکت کےلئے کورٹ جاتے ہوئے پرائیوٹ گاڑی استعمال کرنے کے بجائے میٹرو پر سفر کا فیصلہ کیا ۔چینی اور غیر ملکی مسافر انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے اور ایک حیرت زدہ نوجوان تو ٹینس لیجنڈ سے پوچھنے لگا کہ آپ راجر فیڈرر ہی ہیں؟سفر مکمل ہو نے پر فیڈرر نے اس نوجوان اور دیگر مسافروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ٹرین میں سفر کے حوالے سے سوال پر کہا میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور سوئٹزر لینڈ میں ٹرام ، ٹرین اور بس میں سفر میرا معمول رہا ہے ۔انہوں نے چین کی ٹرین میں سفر کو خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ میں معمولات میں تبدیلی لانا چاہتا تھا اس لئے ٹرین میں سفر کو ترجیح دی اور یہ تجربہ اچھا رہا۔

شیئر: