Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں پہاڑی سرنگیں کتنی؟

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مقدس شہر میں پہاڑی سرنگوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے۔ مکہ مکرمہ میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کیلئے 66پہاڑی سرنگیں ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں اتنی زیادہ پہاڑی سرنگیں کسی بھی ملک میں نہیں ۔ ان میں سے 56گاڑیوں اور  10پیدل چلنے والوں کیلئے مخصوص ہیں۔ان سرنگوںکی مجموعی لمبائی34 ہزار727  میٹر ہے۔ مکہ مکرمہ میں گاڑیوں کی پہلی پہاڑی سرنگ شاہ خالد بن عبدالعزیز ؒ کے عہد میں بنائی گئی۔ پہاڑی سرنگوں میں سب سے نمایاں اجیاد السد کی سرنگیں ہیں۔ علاوہ ازیں شعب عامر المعیصم، جسر الملک خالد ، الفیصلیہ اور السلیمانیہ کے پہاڑی سرنگیں بھی انتہائی اہم ہیں۔

شیئر: