Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیگو ایس 9 اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

لیگو کمپنی کی جانب سے لیگو ایس 9 اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ یہ ڈسپلے میں نوچ کا حامل پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.85 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔ سیکیورٹی کے لیے اسمارٹ فون میں نہ صرف فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے بلکہ فیس ایسس فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو 0.1 سیکنڈ میں فون کو ان لاک کر سکتا ہے۔ فون کی قیمت صرف 150 ڈالر ہے۔

شیئر: