Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی بال سلائیڈ بریس ایکس جے ٹیبلٹ لانچ‎

آئی بال کمپنی کی جانب سے سلائیڈ بریس ایکس جے ٹیبلٹ متعارف کرادیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ میں 10.1 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ،3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ڈیوائس کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ کی بیٹری 7800 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اس کا ورکنگ ٹائم 12 گھنٹے سے زائد ہے۔ ٹیبلٹ میں ملٹی لینگول کی بورڈ کے ساتھ ساتھ 22 مقامی زبانوں کی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ ٹیب کی قیمت 19999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے اگلے ہفتے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
 

شیئر: