نوواک ڈوکوچ کو انڈین ویلز ماسٹرز میں اپ سیٹ شکست

انڈین ویلز :سابق عالمی نمبر ون نوواک ڈوکو وچ انڈین ویلزماسٹرز میں اپنے پہلے میچ میں غیر معروف کھلاڑی سے شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔سرب ٹینس اسٹار کو رینکنگ میں 109ویں نمبر کے جاپانی کھلاڑی ٹیرو ڈینیئل نے غیر متوقع طور پر ہرا کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ ٹیرو ڈینیئل کوالیفائر کی حیثیت سے اس ٹورنامنٹ میں شریک تھے۔ آپریشن کے بعدانجری سے نجات کے بعد ڈوکووچ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے لیکن انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل سکا اور ناقص کھیل کے نتیجے میں شکست سے دوچار ہو گئے۔ 10گرینڈ سلام ٹائٹل حاصل کرنے والے ڈوکووچ یہ ٹورنامنٹ 5مرتبہ جیت چکے ہیں۔میچ کے بعد انہوں نے اپنے خراب کھیل کا اعتراف کیا لیکن ان کی کارکردگی پر ٹینس ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا۔4گرینڈ سلام جیتنے والے جم کوریئر کا کہنا تھا کہ سرب اسٹار نے جس کھیل کا مظاہرہ کیا وہ ان کے شایان شان نہیں تھا۔ انجری سے واپسی اپنی جگہ لیکن وہ جس طرح کھیلے اس کا کوئی جواز نظر نہیںآتا۔

شیئر: