Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ممنون کے سوشل میڈیا پر6جعلی اکاونٹس

اسلام آباد...قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کو بتایا گیا کہ گزشتہ 2سال سے صدر ممنون کے نام کے6 جعلی اکاونٹس سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں ۔ تاحال فیس بک حکام کے عدم تعاون کے سبب کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ادارے کو اس وقت تک 14 ہزار شکایات رجسٹرڈ کرائی گئی ہیں۔ 450 شکایات پر مقدمات کا اندراج جبکہ 500 درخواستوں پر انکوائریز چل رہی ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ میوچل لیگل ٹریٹی سائن نہ ہونے کے سبب دیگر ممالک ہمارے اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ۔ سیاسی شخصیات سنگین نتائج کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی شکایات پر فیس بک حکام تعاون کرنے سے گریزاں ہیں۔ فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ سیاستدان چونکہ پبلک فگر ہیں۔ اس لئے ان پر عوام ردعمل کا حق رکھتی ہے۔کمیٹی نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے والے ممالک سے آپر یٹ ہونے والے سوشل میڈیا کا بزنس بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جو ہمارے قانون نافذ کرنے اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کررہے انہیں ہمارے ملک سے اپنا بزنس بند کرنا ہوگا۔ 
 

شیئر: