Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفاد پرستوں کو بے نقاب کرنا ہو گا، سنگیتا

لالی وڈ کی سینیئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے جنہیں بے نقاب کرنا ہو گا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ثقافت کو دیکھنے کیلئے انکی فلمیں اور ڈرامے دیکھے جاتے ہیں مگر پاکستان میں ایک مخصوص لابی نے ہندوستانی فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کرکے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیا ہے اگرہم نے اپنی تہذیب اور ثقافت کو بچانا ہے تو ہندستانی فلموں کی نمائش کو بند کروانا ہوگا ۔ہندوستانی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔حکومت وقت کو بھی بالی وڈ فلموں کی نمائش کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کرناچاہئے اور ہمیں مفاد پرست لوگوں کو بھی بے نقاب کرنا ہو گاجو انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ 
 

شیئر: