Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال پہلی بار ”حج کیبن“

مکہ مکرمہ ..... ھدیہ الحاج والمعتمرانجمن نے امسال پہلی بار 24”حج کیبن“ متعارف کرانے کا عندیہ دیدیا۔ اسے ”ہوٹل کیپسول“ کا نام دیا گیا ہے۔ جہاں راستہ بھول جانے والے بوڑھے، معمر حاجی اور حج کا کوئی کام کرتے کرتے تھک جانے پر آرام کا وقفہ لینے کے خواہشمندوں کو سستانے کا موقع ملے گا۔ یہ اپنی نوعیت کا نیا انتظام ہے۔ خادم حرمین شریفین حج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیلڈ میں اس کے موثر ہونے نہ ہونے کا جائزہ تیار کریگا۔ نتائج کا اعلان حج موسم کے اختتام پر کیا جائیگا۔ انجمن کے ڈائریکٹر جنرل منصور بن عامر نے مکہ اخبار کو بتایا کہ ”ہوٹل کیپسول“ مکہ تعمیراتی کمپنی کے صدر دفتر میں موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے انکا معائنہ کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: