Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سربیا میں لازمی فوجی سروس بحال کرنے پر غور

زغرب ۔۔۔سربیا کے صدر آلیکسانڈر وْوچِچ نے کہا کہ بلقان کی اس ریاست میں بالغ شہریوں کے لیے لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس مشرقی یورپی ملک میں لازمی فوجی سروس7 سال پہلے ختم کر دی گئی تھی۔ سابق یوگوسلاویہ کی تقسیم کے بعد وجود میں آنے والا ملک سربیا یورپی یونین کی رکنیت کا خواہش مند بھی ہے۔ اس ملک کی2011 میں مکمل طور پر پیشہ ور فوج بنا دی گئی تھی لیکن وہاں فوجیوں کی تنخواہیں کم ہیں اور فوج کے پاس جدید ساز و سامان کی بھی کمی ہے۔

شیئر: