Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا نئی حکومت سے تعلقات کی بحالی پر غور

کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے روکے گئے سیکیورٹی فنڈز بحال کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکہ تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کا نیا دور کھلا ہے اور سیکیورٹی فنڈز کی بحالی تعلقات دوبارہ استوار کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے ۔ اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہاں ہے اور پاکستان کے روکے گئے فنڈز دوبارہ بحال کرنے پر بھی غور شروع کیا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے پاکستان کے 300 ملین ڈالر کے فنڈز 2 ستمبر کو روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 5 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپﺅ نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔
 
 

شیئر: