Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومولود بازیاب‘ اغوا کار میاں بیوی گرفتار

فیصل آباد: پنجاب پولیس نے الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کراتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی پولیس نے گزشتہ روڈ الائیڈ اسپتال کے بچہ وارڈ سے اغوا کئے گئے بچے کو بازیاب کرا لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سی سی ٹی وی وڈیو جاری کی گئی تھی جس کی مدد سے ملزمہ کی شناخت ہو سکی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت کے بعد فیصل آباد کے علاقے مکہ سٹی میں واقع گھر پر چھاپا مارا گیا جہاں سے بچے کو بازیاب کرایا گیا جبکہ خاتون ثنا اور اس کے شوہر نذیر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بچے کو والدین کے سپرد کردیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بچے کو فروخت کرنے کے ارادے سے اغوا کیا گیا تھا۔
 
 

شیئر: