Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاویداقبال کے اعزاز میں حلقہ فکر و فن کا شاندار الوداعیہ

صحافتی خدمات پر خراج تحسین اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی
ریاض (ذکاءاللہ محسن ) ادبی تنظیم حلقہ فکروفن نے جاوید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کرکے جاوید اقبال کو صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری نے کہا کہ جاوید اقبال کا شمار اچھے قلمکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا اندازِ تحریرمنفرد ہے۔ بےباک تنقید بھی کرتے ہیں۔ ان کی تحریر میں الفاظ بولتے ہیں ۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ قلم کی حرمت کو قائم رکھوں اور سیاق وسباق کے ساتھ خبر کو پیش کروں اسی طرح کالم کے اندر معاشرتی اور سماجی موضوعات کو بیان کرنے کی بھی کوشش کی۔ سعودی عرب میں رہ کر بہت کچھ پایا، اچھے دوست ملے اور وہ عزت واحترام ملا جو میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان خالی ہاتھ نہیںبلکہ دامن میں وہ سبھی کامیابیاں اور پیار سمیٹ کر جا رہا ہوں جو یہاں رہ کر مجھے ملا۔جاوید اقبال کے حوالے سے تصدق گیلانی، ریاض راٹھور، مخدوم امین تاجر، خالد چیمہ، تسنیم امجد، ڈاکٹر طارق عزیز، صابر قشنگ، محمود احمد باجوہ، رانا عبدالروف، حافظ عبدالوحید نے بھی اظہار خیال کیا۔انہوںنے جاوید اقبال کے لئے نیک جذبات پیش کئے اور کہا کہ وہ پاکستان جا کر اپنی صحافتی خدمات کو جاری رکھیں۔ آخر میں جاوید اقبال نے اپنی دوسری کتاب " صحرا میں گونج " شرکاءکو ہدیہ کی۔ نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے ادا کئے جبکہ حلقہ فکروفن کی جانب سے جاوید اقبال کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔
 

شیئر: