Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم ٹوئٹ نہیں سامنے آکر بات کریں،بلاول

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایوان میں دو تہائی اکثریت سے فیصلے ہوتے ہیں اور ایک دو غیر منتخب فرد قلم کی نوک سے ختم کردیتے ہیں۔ جمہوریت میں یہ نہیں ہوسکتا۔ ای سی ایل کے معاملے پر اچھا ہوتا وزیرا عظم ٹوئٹ کے بجائے اسمبلی میں بیان دیتے ۔ وزیر اعظم سامنے بات کرتے تاکہ انہیں سامنے ہی جواب دیتے لیکن ان میں ہمت نہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں بلاول نے کہا کہ چیف جسٹس نے جے آئی ٹی والوں سے پوچھا کہ کس کے کہنے پر بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا لیکن اس سوال کا جواب ہی نہیں تھا ۔ میرا نام نکال کر حکومت کوئی احسان نہیں کرے گی۔میرا نام نکالیں یانہ نکالیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن عوام کے معاشی، انسانی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ ایک دن آئے گا پی ٹی آئی بھی ان مسائل پر ہمارا ساتھ دےگی۔ یہ ملک کے مفاد میں ہے۔اپنے معاشی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ جدوجہد کے بعد صوبائی حقوق ملے ہیں۔کوئی پاکستانی انہیں نہیں چھین سکتا اور نہ ہم چھیننے دیں گے۔ 
 

شیئر: