Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قطر میں دس طیاروں کی مسافر خواتین کی نامناسب تلاشی‘

آسٹریلیا نے ایئرپورٹ پر نامناسب تلاشی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلوی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ ایئر پورٹ پر دس طیاروں کی مسافر خواتین کو نامناسب جسمانی تلاشی لینے پر مجبور کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اتوار کو یہ انکشاف ہوا تھا کہ حماد انٹرنیشل ایئرپورٹ سے دو اکتوبر کو سڈنی جانے والی پرواز سے حکام نے خواتین کو اترنے کا حکم دیا۔
حکام نے مبینہ طور پر ایئر پورٹ پر ایک نومولود کی موجودگی کے بعد خواتین کی زیرجامہ تلاشی لی۔
قطر نے بدھ کو اس معاملے پر معافی مانگ لی ہے تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کیسے حکام نے خواتین کی تلاشی کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی وزیرخارجہ میرس پین کا کہنا ہے کہ دیگر غیر ملکی خواتین کے علاوہ 18 آسٹریلوی خواتین اس واقعے سے متاثر ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 طیاروں میں سوار خواتین کو اس سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے دیگر طیاروں کے بارے میں تفصیل نہیں دی۔
آسٹریلیا کی حکومت نے دوحہ ائیر پورٹ پر بے لباس تلاشی سکینڈل پر باضابطہ شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور دوحہ کو اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ کے مطابق کہ 18 آسٹریلوی خواتین اس واقعے سے متاثر ہوئیں (فوٹو: اے ایف پی)

آسٹریلوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر فی الحال ان کا اپنے قطری ہم منصب سے رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر رپورٹ کا انتظار کر رہی ہیں۔
وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ رواں ہفتے ان کو رپورٹ موصول ہو جائے گی۔
حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اس واقعے کی تصدیق کی لیکن اس کی تفصیلات نہیں دیں تاہم اتوار کے دن نومولود کی والدہ سےسامنے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بچہ طبی اور سماجی کارکنوں کی بہتر نگرانی میں ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں