Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثی باغیوں کی بچھائی ہوئی 3 لاکھ 60 ہزار بارودی سرنگیں صاف

سعودی عرب نے جولائی 2018 میں یمن میں مسام پروجیک شروع کیا تھا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کی بچھائی ہوئی 3 لاکھ 60 ہزار بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔ یہ کام شاہ  سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات  ’مسام‘ پراجیکٹ کے ذریعے کر رہا ہے۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق ماہ رواں اکتوبر کے شروع میں یمن کے مختلف علاقوں میں نصب 36 ہزار573 بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز بم اورگولے صاف کیے گئے۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے تمام علاقوں کو بارودی سرنگوں کے خطرات سے نجات دلانا ہے۔ بارودی سرنگیں اب تک ہزاروں بے قصور لوگوں کی جان لے چکی ہیں۔ دسیوں ہزار یمنی زخمی اورمعذور ہوچکے ہیں۔ 
یمن میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے چار اپریل 2022 کو رپورٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ چار سال کے دوران یمن کی متعدد کمشنریوں میں 1800 شہری بارودی سرنگوں سے متاثر ہوکر ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں 689  خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یہ ان بموں اور بارودی گولوں سے متاثر ہوئے جو پھ۔ٹے نہیں تھے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب نے جولائی 2018 میں یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کےلیے مسام پروجیک شروع کیا تھا۔ 

شیئر: