Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمیکل اور جوہری حادثات کی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال

ڈرونز سے ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں امدادی کارروائی کی جائے گی(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری دفاع  کے ترجمان کرنل محمد الحمادی نے کہا ہے کہ مملکت میں جوہری اور کیمیائی سرگرمیوں کی نگرانی اور اس حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے میں ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔
اس کی بدولت صورتحال کی تفصیلات ریکارڈ وقت میں معلوم ہوسکیں گی اور کیمیکل حادثات کی نگرانی مثالی انداز میں ممکن ہوگی۔ 

ڈرونز سے حادثے کی تفصیلات ریکارڈ وقت میں حاصل کی جاسکیں گی(فوٹو، ایس پی اے) 

اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے الحمادی نے کہا کہ ڈرونز سے استفادے کا منصوبہ ہنگامی حالات اور بحرانوں سے نمٹنے کے سلسلے میں جدید تر ہے۔ 
الحمادی نے کہا کہ  ڈرونز کیمیکل اور جوہری آلودگی کا پتہ لگا کر ریکارڈ وقت میں ساری صورتحال سے آپریشن روم کو مطلع کریں گے۔  ڈرونز کی رپورٹ پر حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اور اسی تناظر میں مناسب حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔  
یاد رہے کہ سعودی محکمہ شہری دفاع نے جیٹیکس ٹیکنالوجی نمائش  2022 میں موجود وزارت داخلہ کے  سٹال سے ڈرون سے استفادے کا مظاہرہ کیا ہے۔ محکمے نے  یہ مظاہرہ مسائل کے ٹیکنالوجی حل کے تناظر میں کیا۔ 

شیئر: