Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے چار ہزار میٹرک ٹن ڈیزل یمن بھیج دیا

سعودی عرب 224 ترقیاتی پروگراموں کو بجٹ فراہم کررہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے چار ہزار میٹرک ٹن ڈیزل یمنی کمشنری المھرۃ کی نشطون بندرگاہ پہنچایا ہے۔ 
یہ یمنی حکومت کی درخواست پr شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد کی ہدایت پر سعودی عرب کی طرف سے امداد کی پہلی قسط ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی اس امداد سے یمن کے 70 سے زیادہ بجلی گھر چلائے جاسکیں گے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ یمن میں امن و استحکام قائم ہو اور یمنی بھائی ترقی و خوشحالی کا سفر طے کریں۔
اس سے قبل 4.2 ارب ڈالرکے عطیات یمن کو دیے جاچکے ہیں۔ اس سلسلے کی آخری قسط 422 ملین ڈالر تھی جس سے یمن کو سال بھر تیل فراہم کی جاتا رہا۔ 

سعودی امداد سے یمن کے 70 سے زیادہ بجلی گھر چلائے جاسکیں گے(فوٹو ایس پی اے)

یمن کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے سعودی پروگرام نے ماضی میں جو تیل امداد یمن کو فراہم کی ہے اس کی بدولت سرکاری اخراجات پر اچھا اثر پڑا اور ملکی معیشت میں زندگی پیدا ہوئی۔ 
بجلی کی پیداوار 2828 گیگا واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ یمن کے بجلی گھروں کی ضروریات پوری ہوئیں۔ بجلی جنرل کارپوریشن نے 81.7 ملین ڈالر تک بجلی فراہم کی۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بجلی کی فراہمی میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب یمن کے مختلف علاقوں میں 224 ترقیاتی پروگراموں کو بجٹ فراہم کررہا ہے۔ ان میں سات شعبے تعلیم، صحت، پانی، توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت، ماہی گیری، سرکاری اداروں کی تشکیل اور ترقیاتی پروگرام سرفہرست ہیں۔ 

شیئر: