Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی کھلاڑیوں کی اپنی ماؤں کے ساتھ بادشاہ کے استقبالیے میں شرکت

تقریب کے دوران بادشاہ نے مراکشی رائل فٹبال فیڈریشن کے صدر اور قومی ٹیم کے کوچ کو آرڈر آف دی تھرون سے نوازا (فوٹو: سوشل میڈیا)
قطر میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مراکش کی ٹیم نے دنیا بھر کے فٹبال مداحوں اور میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہے، جس میں مراکشی کھلاڑیوں کو اپنی ماؤں کے ہمراہ مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
بادشاہ محمد ششم کی جانب سے رباط کے شاہی محل میں دیے گئے استقبالیے میں ولی عہد مولے حسن اور شہزادہ مولے رشید بھی شریک تھے۔
ورلڈ کپ میں ٹیم کی تاریخی کارکردگی کے پیچھے مراکشی کھلاڑیوں کی ماؤں کا کافی اثر رہا ہے جو سٹیڈیم کے اندر اور باہر اپنے بیٹوں کو سپورٹ کرتی نظر آئی ہیں۔
پرتگال کے خلاف مراکش کی تاریخی جیت کے بعد مراکشی کھلاڑی سفیان بوفال کو اپنی والدہ کے ساتھ سٹیڈیم میں جیت کا جشن مناتے دیکھا گیا تھا۔
تقریب کے دوران بادشاہ نے مراکشی رائل فٹبال فیڈریشن کے صدر فوزی لقجع اور قومی ٹیم کے کوچ وليد الركراكی کو آرڈر آف دی تھرون سے نوازا جبکہ مراکشی کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی پر ایوارڈز دیے گئے اور تکنیکی ٹیم سمیت میڈیکل ٹیم کو شاہی تمغے دیے گئے۔

شیئر: