Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ورلڈ سمٹ آن انفارمیشن سوسائٹی مقابلے میں سعودی منصوبوں کو ووٹ دیں‘

سعودی عرب مقابلے میں 19 سرکاری اور 31 قومی منصوبوں کے ساتھ حصہ لے رہا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے کمیونیکیشن، سپیس اور ٹیکنالوجی کمیشن نے شہریوں سے  کہا ہے کہ وہ  آئی ٹی یو کے زیر اہتمام ورلڈ سمٹ آن انفارمیشن سوسائٹی پرائز 2023  مقابلے میں سعودی منصوبوں کو ووٹ دیں۔
عرب نیوز کے مطابق کمیشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2023 کے مقابلے میں 19 سرکاری اور نجی ایجنسیوں سے منسلک 31 قومی منصوبوں کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔
ووٹنگ اس لنک کے تحت 25 جنوری تک دستیاب ہے۔
سعودی عرب نے 2012 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک ورلڈ سمٹ آن انفارمیشن سوسائٹی میں شرکت کے ذریعے 12 انعامات اور 30 سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس حاصل کیے ہیں۔
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کو گذشتہ سال ورلڈ سمٹ آن انفارمیشن سوسائٹی فورم کے 2022 پرائز برائے ای زراعت اور ای سروس کے عالمی سربراہی اجلاس میں نما پورٹل کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔
سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے ایوارڈ  حاصل کرنے کے  تین مراحل کے دوران 947 حریفوں سے عالمی مقابلہ کیا تھا۔
یہ ایوارڈ بہت سے عوامل پر مبنی تھا جن میں ’اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق تکنیکی ضروریات اور معیارات کو پورا کرنا، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تعمیر اور جدید ڈیجیٹل زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال‘ شامل ہیں۔

شیئر: