Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے ٹکٹ کے ساتھ مملکت کا ویزہ، پہلا روزہ کب اور کمپنیوں کے لیے نئے قانون سمیت سعودی عرب سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

السعودیہ ایئرلائن کے ٹکٹ کے ساتھ مملکت کے محدود مدت کے سیاحتی ویزے، سعودی عرب میں پہلا روزہ کب اور مملکت میں کمپنیوں کے لیے نیا قانون ہفتہ رفتہ کے دوران نمایاں خبریں رہیں۔
آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ، مملکت سے پیاز سمگل کرنے پر فلپائنی عملے کی گرفتاری اور اقامہ ایکسپائر ہو رہا ہو مگر کفیل تجدید نہ کرائے تو کیا کریں؟ سے متعلق اپ ڈیٹس بھی توجہ کا مرکز رہیں۔

السعودیہ کے ٹکٹ کے ساتھ مملکت کا 96 گھنٹے کا سیاحتی ویزا

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ترجمان عبداللہ الشھرانی نے کہا ہے کہ ’سیاحت اور عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے ویزے کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’مملکت آنے کے لیے ٹکٹ خریدتے وقت 96 گھنٹے کا ویزا جاری کرایا جا سکے گا۔‘ 
خبر مکمل جانیں

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

امسال مملکت اورعرب ممالک سمیت مختلف ملکوں میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کوہونے کا امکان ہے۔  رمضان کا چاند 22 مارچ بروز بدھ کودیکھا جاسکے گا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی عرب میں کمپنیوں کا نیا قانون جاری 

سعودی عرب نے جمعرات 19 جنوری 2023 کو کمپنیوں کے نئے قانون پرعمل درآمد شروع کردیا۔
قانون کے تحت نجی اداروں کے مالکان کو اپنےاثاثے کسی بھی کمپنی میں منتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ 
خبر کی تفصیل جانیں

آئندہ ہفتے سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ آئندہ ہفتے سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے‘۔ 
مکمل خبر جانیں

فلپائنی فضائی عملہ سعودی عرب سے پیاز سمگل کرنے پر گرفتار

سعودی عرب سے منیلا جانے والی پرواز کے فضائی عملے کو پیاز سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سعودی خاتون اہلکار کا ماں کو سیلوٹ اور آنکھوں میں خوشی کے آنسو

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر سعودی خاتون اہکار کی طرف سے اپنی والدہ کو سیلوٹ کرنے کی وڈیو وائرل ہے۔
صارفین نے بیٹی کی جانب سے ماں کی عزت افزائی پر پسندیدگی پر کا اظہار کیا ہے۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

اقامہ ایکسپائر ہونے کے قریب، کفیل تجدید نہ کرائے تو کیا کریں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن  جسے عربی میں ’ادارہ جوازات‘ کہتے ہیں کے ذمہ غیرملکی کارکنوں کے رہائشی پرمٹ کا اجراو تجدید کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے ذمے کارکنوں کے ورک پرمٹ کا اجرا وتجدید ہے۔
غیرملکی کارکن کے لیے لازمی ہے کہ وہ جس کمپنی یا اسپانسر کے ویزے پرمملکت آئے ہیں وہ ان کے پاس ہی کام کریں۔ دوسری جگہ کام کرنا غیرقانونی عمل شمار کیاجاتا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں جانیں

عمرہ زائرین کو سستے انشورنس پیکیج میں کیا سہولتیں ملیں گی؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکیج کی قیمت میں کمی اچھا اقدام ہے۔ اس کی قیمت 235.57 ریال تھی جو کم کرکے 87.4 ریال  کی گئی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
 

شیئر: