Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

ماہ شعبان 30 دن جبکہ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
امسال مملکت اورعرب ممالک سمیت مختلف ملکوں میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کوہونے کا امکان ہے۔  رمضان کا چاند 22 مارچ بروز بدھ کودیکھا جاسکے گا۔
سبق نیوز کے مطابق’طقس العرب‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماہرین فلکیات کی ٹیم نے توقع ظاہرکی ہے کہ سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں 29 شعبان 1444 ہجری بمطابق 21 مارچ 2023 کوچاند 5 بج کر54 منٹ پرغروب ہوگا جبکہ سورج 6:05 پرغروب ہوگا جس کی وجہ سے رمضان کا چاند دیکھنا ممکن نظرنہیں آتا
 ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ماہ شعبان 30 دنوں کا ہوگا جس کے حساب سے پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ 2023 کومتوقع ہے۔

شیئر: