Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون سے شادی، کار پارکنگ فیس اور پاکستانی کے اعزاز میں تقریب سمیت سعودی عرب سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

سعودی خاتون سے غیرملکی کی شادی کے لیے شرائط، کارپارکنگ فیس کی انتہائی حد اور ریاض میں ڈاؤن ٹاؤن منصونے سے ہونے والی آمدن ہفتہ رفتہ کی اہم خبریں رہیں۔
سعودی عرب میں 45 برس ملازمت کرنے والے پاکستانی کی مدارت، مدینہ میں شاہراہ سے گزرنے والی خاتون کی نامناسب ویڈیو وائرل ہونے کی اپ ڈیٹس بھی زیادہ توجہ پانے والے موضوعات کا حصہ رہیں۔

سعودی خاتون سے غیرملکی کی شادی کی شرائط کیا ہیں؟

ماہر قانون اورخانگی امور کے مشیر ڈاکٹر نایف الظفیری کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سے سعودی خاتون کی شادی کی شرائط کا مقصد خاتون کوتحفظ فراہم کرنا ہے۔
خبر کی تفصیل جانیں

ریاض: ڈاؤن ٹاؤن منصوبے سے 180 ارب ریال آمدنی ہو گی

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے کہا ہے کہ ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو دارالحکومت میں ’المربع الجدید ڈویلپمنٹ کمپنی‘ کا جو اعلان کیا اس کا پراجیکٹ ’نیو ڈاؤن ٹاؤن‘ دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہو گا۔
گورنر ریاض کے مطابق اس سے دارالحکومت ریاض کا مستقبل روشن ہو گا۔ یہ سعودی وژن  2030 کے اہداف پورے کرے گا۔ 
مکمل خبر جانیں

’کارپارکنگ فیس کی انتہائی حد تین ریال فی گھنٹہ، ابتدائی 20 منٹ مفت‘

سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ ’کار پارکنگ کی انتہائی فیس فی گھنٹہ تین ریال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ’کار پارکنگ انتظامیہ پر ایک دن کے دوران فی گھنٹہ تین ریال سے زیادہ پارکنگ فیس وصول کرنے پر پابندی لگائی جائے گی۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

سعودی عرب میں 45 برس ملازمت کرنے والے پاکستانی کے اعزاز میں تقریب

سعودی عرب کے شہر بریدہ میں الجربوع خاندان کے گھر 45 برس ملازمت کرنے والے پاکستانی مقبول کے اعزاز میں الوادعی تقریب جس میں خاندان کے متعدد افراد نے شرکت کی۔
مکمل خبر جانیں

’نیک بیٹا اور مشفق بھائی‘، سعودی خاندان پاکستانی شہری کی خدمات کا معترف

سعودی شہری ناصر سلیمان الجربوع کے خاندان نے اپنے زرعی فارم میں 45 برس تک کام کرنے والے پاکستانی شہری مقبول احمد محمد رمضان  کو الوداعیہ دیا۔ اس موقع پر خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی۔
پاکستانی شہری کو یاد گاری شیلڈز اور تحائف دیے گئے۔ سعودی خاندان نے ان کی خدمات کو سراہا۔
خبر کی تفصیل جانیں

مدینہ میں شاہراہ سے گزرنے والی خاتون کی ’نامناسب‘ وڈیو وائرل ہونے کا نوٹس

سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے شاہراہ سے گزرنے والی ایک خاتون کی’ نامناسب‘ وڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ پولیس نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’خاتون کو مدینہ منورہ کے متعلقہ صحت اددارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وہ ذہنی مریضہ لگتی ہے‘۔ 
مکمل خبر جانیں

مردانہ باربر شاپ میں کام کرنے والی ایشیائی خاتون گرفتار

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت الخبر میں فیلڈ انسپکٹرز نے مردانہ باربر شاپ میں کام کرنے والی ایک ایشیائی خاتون کو گرفتارکیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق تفتیش سے پتہ چلا کہ ایشیائی خاتون اقامہ اور ملازمت کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں مقیم ہے۔
خبر کی تفصیل جانیں

حرم کرین کیس کا نیا فیصلہ جاری، بن لادن پر 20 ملین ریال جرمانہ 

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ فوجداری اپیل کورٹ نے حرم کرین کیس کا نیا فیصلہ جاری کیا ہے۔
عدالت نے بن لادن کمپنی کو لاپروائی اور سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ملین ریال کا جرمانہ کیا ہے۔
مکمل خبر جانیں

شیئر: