Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کارپارکنگ فیس کی انتہائی حد تین ریال فی گھنٹہ، ابتدائی 20 منٹ مفت‘

وزارت کا کہنا ہے زیادہ پارکنگ فیس وصول کرنے پر پابندی لگائی جائے گی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ ’کار پارکنگ کی انتہائی فیس فی گھنٹہ تین ریال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ’کار پارکنگ انتظامیہ پر ایک دن کے دوران فی گھنٹہ تین ریال سے زیادہ پارکنگ فیس وصول کرنے پر پابندی لگائی جائے گی۔‘
’ابتدائی 20 منٹ کارپارکنگ کی کوئی فیس نہیں ہو گی جبکہ معذوروں کے لیے مفت پارکنگ مختص ہو گی۔‘ 
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے پری پیڈ پارکنگ کی شرائط مقرر کی ہیں اور مختلف اداروں کو پارکنگ بنانے کرنے کی اجازت کے ضوابط بھی جاری کیے ہیں۔‘ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ’کاروباری یا سرکاری ادارے عمارت کی چھت یا بیسمنٹ میں کار پارکنگ بنا سکتے ہیں۔ کثیر منزلہ تجارتی مراکز میں بھی اس کی اجازت ہو گی۔ عوامی بازاروں، ہوٹلوں، سپورٹس کلب اور مالز کے مالکان یا سرکاری ادارے عمارتوں کے اوپر اور احاطے میں پارکنگ کا انتظام کر سکتے ہیں‘۔
وزارت نے کاروباری مقامات کی سڑکوں پر واقع کھلے پلاٹس میں کثیر منزلہ پارکنگ یا چھت پر پارکنگ مستقل بنیادوں پر قائم کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
وزارت نے پارکنگ بنانے کے لیے اجازت نامے  کے حصول اور اجازت نامے کے اجرا کے لیے شرائط بھی جاری کی ہیں۔

شیئر: