Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ڈاؤن ٹاؤن منصوبے سے 180 ارب ریال آمدنی ہو گی

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے کہا ہے کہ ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو دارالحکومت میں ’المربع الجدید ڈویلپمنٹ کمپنی‘ کا جو اعلان کیا اس کا پراجیکٹ ’نیو ڈاؤن ٹاؤن‘ دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہو گا۔
گورنر ریاض کے مطابق اس سے دارالحکومت ریاض کا مستقبل روشن ہو گا۔ یہ سعودی وژن  2030 کے اہداف پورے کرے گا۔ 
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ نیو ڈاؤن ٹاؤن سے تیل سے ہٹ کر بھی مجموعی قومی پیداوار کو تقویت پہنچے گی۔ اس سے 2030 میں 180 ارب ریال تک کی آمدنی ہو گی۔ تین لاکھ 34 ہزار بالواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں نکلیں گی۔ 

یہاں نئے اندازکا عجائب گھر قائم کیا جائے گا (فوٹو: العربیہ چینل)

ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے  کہ نیو ڈاؤن ٹاؤن کی بدولت پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری بڑھے گی۔ 
نیو ڈاؤن ٹاؤن کے ڈیزائن زندگی کا معیار بلند کرنے میں معاون بنیں گے۔  یہ سبزہ زاروں، واکنگ ٹریکس پر مشتمل ہو گا۔ اس میں صحت، سپورٹس کے اصولوں کو بھرپور طریقے سے مدنظر رکھا جائے گا۔
یہ سماجی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا۔ یہاں نئے اندازکا عجائب گھر قائم کیا جائے گا جبکہ ٹیکنالوجی اور ڈیزائن سپیشلسٹ یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ کثیرالمقاصد تھیٹر ہو گا۔ یہاں 80 سے زیادہ تفریحی اور براہ راست شوز زون ہوں گے۔ 

80 سے زیادہ تفریحاتی اور براہ راست شوز زون ہوں گے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

نیو ڈاؤن ٹاؤن کنگ سلمان اور کنگ خالد روڈز کے چوراہے پر ریاض کے شمال مغرب میں واقع ہوگا اس کا رقبہ 19 مربع کلو میٹر سے زیادہ ہوگا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: