Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس پر کرسٹیانو رونالڈو کا رقص، غیرملکی مکان کیسے خرید سکتے ہیں سمیت سعودی عرب سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

سعودی عرب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد ہوا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
کرسٹیانو رونالڈو سعودی گیتوں پر جھوم اٹھے، یوم تاسیس:سعودی خاتون انڈین خاوند کے ہمراہ موٹرسائیکل پرحائل پہنچ گئی، سعودی عرب مقیم غیرملکی مکان خرید سکتے ہیں، مسافر کتنا سونا ساتھ لے جا سکتے ہیں، جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں کاروباری مراکز کھولے جائیں گے سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی نمایاں خبریں رہیں۔

سعودی عرب میں مقیم غیرملکی مکان خرید سکتے ہیں؟ 

ریئل سٹیٹ افیئرز کےماہرحسن بن عشق العطریز نے جائیداد کی خریداری سے متعلق مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے لیے مقرر قواعد وضوابط بیان کیے ہیں۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق العطریزنے کہا ہے کہ مملکت میں تین طرح کے غیرملکی ہیں۔ ان میں سے ایک وہ ہیں جو عام اقامہ رکھتے ہیں جبکہ دوسرے انویسٹرز اور تیسرے ڈپلومیٹس ہیں۔
خبر کی تفصیل جانیں

یوم تاسیس:سعودی خاتون انڈین خاوند کے ہمراہ موٹرسائیکل پر حائل پہنچ گئی

سعودی سیاح خاتون نے یوم تاسیس کا جشن اپنے انڈین خاوند کے ہمراہ حائل میں منایا۔
سعودی انڈین جوڑے نے تقریبات میں شرکت کے لیے جدہ سے حائل تک کا سفر موٹر سائیکل کے ذریعے طے کیا۔ 
خبر کی تفصیل جانیں

کرسٹیانو رونالڈو سعودی گیتوں پر جھوم اٹھے، تلواروں کے ساتھ روایتی رقص

سعودی فٹبال کلب النصر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یوم تاسیس پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت کئی کھلاڑیوں کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں یوم تاسیس پر جشن مناتے  دکھایا گیا ہے۔

خبر کی تفصیل جانیں

کرسٹیانو رونالڈو نے تلواروں کے روایتی سعودی رقص ’العرضہ‘ میں حصہ لیا (فوتو: نادی النصر)

سعودی ریاست جسے بنانے اور سنوارنے میں تین صدیاں لگیں

یہ دن 300 برس قبل پہلی سعودی ریاست کے بانی قائدین سے سعودی شہریوں کے گہرے تعلق اور سعودی ریاست کی بنیاد سے قابل فخر وابستگی کا اظہار ہے۔

خبر کی تفصیل جانیں

انٹرنیٹ کے استعمال میں سعودی عرب دنیا میں سرفہرست

محمد بن راشد آل مکتوم المعرفۃ فاؤنڈیشن نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے انٹرنیشنل المعرفۃ انڈیکس 2022 جاری کردیا۔  
الریاض اخبار کے مطابق المعرفۃ انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال میں 2022 کے دوران سعودی عرب پوری دنیا میں اول رہا۔ 
خبر کی تفصیل جانیں

مسافر کتنا سونا اپنے ہمراہ لے جا سکتے ہیں؟

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم  اتھارٹی نے سعودی عرب سے سونا لے جانے اور لانے کی انتہائی حد حوالے سے یاد دہانی کرائی ہے۔
الوئام ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی کے ٹوئٹر پر شہری کی جانب سے پوچھا گیا کہ سعودی عرب آتے جاتے وقت سونا لانے لے جانے کی انتہائی حد کیا ہے۔ 
خبر کی تفصیل جانیں

سعودی فاؤنڈیشن ڈے پر سعودی ٹیچر کے فن پارے کی مقبولیت

سعودی فاؤنڈیشن ڈے پر مقامی شہری اپنے شعبوں میں منفرد کام کر رہے ہیں۔ ایک سعودی ٹیچر نے سکول کے وائٹ بورڈ کو یوم تاسیس کے شہ پارے میں تبدیل کردیا۔
سعودی فاؤنڈیشن ڈے پر مقامی شہری اپنے شعبوں میں منفرد کام کر رہے ہیں۔ ایک سعودی ٹیچر نے سکول کے وائٹ بورڈ کو یوم تاسیس کے شہ پارے میں تبدیل کردیا۔ 
خبر کی تفصیل جانیں

 

شیئر: