Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس:سعودی خاتون انڈین خاوند کے ہمراہ موٹرسائیکل پرحائل پہنچ گئی

سعودی خاتون سیاح ہرسفر میں اپنے شوہرکے ہمراہ ہوتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سیاح خاتون نے یوم تاسیس کا جشن اپنے انڈین خاوند کے ہمراہ حائل میں منایا۔
سعودی انڈین جوڑے نے تقریبات میں شرکت کے لیے جدہ سے حائل تک کا سفر موٹر سائیکل کے ذریعے طے کیا۔ 
العربیہ چینل کے مطابق سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے انڈین شوہر کو مملکت کے اندر اور باہر سیر و سیاحت کا بے حد شوق ہے وہ ہمیشہ اپنےخاوند کا ساتھ دیتی ہے۔ 
سعودی خاتون نے توجہ دلائی کہ اس سال یوم تاسیس حائل میں منانے کا فیصلہ کیا تو اس نے اپنے شوہر کے  ہمراہ جدہ سے حائل تک کا سفر موٹر سائیکل کے ذریعے  طے  کیا۔ 

شیئر: