Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ کےاستعمال میں سعودی عرب دنیا میں سرفہرست

آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ انٹرنیٹ سعودی عرب میں استعمال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محمد بن راشد آل مکتوم المعرفۃ فاؤنڈیشن نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے انٹرنیشنل المعرفۃ انڈیکس 2022 جاری کردیا۔  
الریاض اخبار کے مطابق المعرفۃ انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال میں 2022 کے دوران سعودی عرب پوری دنیا میں اول رہا۔ 
آل مکتوم فاؤنڈیشن معتبر ڈیٹا جاری کرتا ہے جس سے فیصلہ  ساز ادارے اورشخصیات دنیامیں رونما ہونے والی تبدیلیوں کوسمجھنے، حقیقی چیلنجوں کو جاننے اوران سے نمٹنے کے طریقہ کار تک رسائی میں مدد لیتے ہیں۔ 
المعارفۃ فاؤنڈیشن نے 2022 کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبادی کی شرح کے لحاظ سے سب سے زیادہ انٹرنیٹ سعودی عرب میں استعمال کیا گیا۔ 
اعداوشمار سے یہ بات بھی ریکارڈ پر آئی کہ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بنیادی مہارتیں رکھنے والےافراد کا تناسب مملکت میں سب سے زیادہ رہا۔ 
پیشہ ورانہ تربیت اور ٹیکنالوجی تعلیم کے انڈیکس میں بھی سعودی عرب  اول رہا۔
ثانوی سکول کے بعد پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی کورس کرنے والے سعودی طلبہ کا تناسب سب سے اوپر رہا۔ 
المعرفۃ انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بنیادی مہارتیں رکھنے والے افراد کے تناسب، انٹرنیٹ کےاستعمال،گھرمیں انٹرنیٹ تک رسائی کی استعداد رکھنے والے خاندانوں، ریسرچ پرخرچ اوراعلی تعلیم سے منسلک ہونے والوں کی شرح کے لحاظ سے سعودی عرب پانچ مضبوط نکات کا حامل ہے۔

شیئر: