Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں قرآن کے ایک ملین نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

نسخے مختلف سائز کے ہوں گے جو کنگ فہد کملکس نے تیار کیے ہیں ( فوٹو: عرب نیوز)
 سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے دوران قرآن پاک اور 76 سے زیادہ زبانوں میں معنی کے ترجموں پر مشتمل ایک ملین نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قرآن پاک اور اس کے معنی کے ترجموں پر مشتمل نسخے مختلف سائز کے ہوں گے جو مدینہ منورہ کے کنگ فہد کملکس نے تیار کیے ہیں۔
سعودی وزارات اسلامی امور و دعوت ورہنمائی نے رمضان کے دوران 22 ملکوں میں اسلامی مراکز کے توسط سے نسختے تقسیم کرائے گی
وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے جو کنگ فہد کمپلکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلی بھی ہیں بتایا کہ ’سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ وزارت نے 22 ممالک میں سعودی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے کرلیے۔ قرآن پاک اور اس کے مترجم نسخے انتہائی محفوظ طریقے سے سفارتخانوں کے حوالے کیے جائیں گے‘۔

شیئر: