Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلاء میں عید کے موقع پر سکائی فیسٹیول کا اہتمام

غباروں کے ذریعے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی سیر کرائی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کا قدیم نخلستانی شہر العلاء عیدالفطر کی چھٹیوں کے موقع پر سیر کے لئے  آنے والے سیاحوں کے لیے العلاء سکائی فیسٹیول کی بھرپور تیاریاں کر رہاہے۔
عرب نیوز کے مطابق دوسرے سال میں داخل ہونے والا یہ سکائی فیسٹیول آسمان کی حدوں کو چھونے کے لیے 26 اپریل سے 13 مئی تک جاری رہے گا۔
عیدالفطر کے مناسبت سے یہاں منائی جانے والی تقریب میں ثقافتی  ورثے اور مختلف مہماتی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر تفریحی مواقع مہیا کئے جائیں گے۔
 العلاء سکائی فیسٹیول میں دن کے اوقات میں سیاحوں کے لیے گرم غباروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوبصورت علاقے کا نظارہ کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
فیسٹیول کے دوران رات کے وقت ہونے والے پروگراموں میں ستاروں کی جھلملاہٹ میں میوزک شوز اور فلکیاتی تصویری نمائش پیش کی جائے گی۔
العلاء میں دھوئیں، دھول اور آلودگی سے پاک شفاف آسمان پر ستاروں  کے خوبصورت نظاروں کے ساتھ قدیم عرب ماہر فلکیات کی جانب سے اس ماحول کو نیویگیشن گائیڈ کے طور پر کیسے استعمال کیا جاتا تھا پروگراموں میں بتایا جائے گا۔
رائل کمیشن فار العلاء میں سیاحت کے شعبے کے سربراہ فلپ جونز نے عیدالفطر کے بعد ہونے والی تقریبات کے متعلق بتایا ہے کہ  العلاء سکائی فیسٹیول خطے میں اہم سیاحتی مقام کے طور پر منفرد نمائندگی کرتا ہے۔

تمام سرگرمیوں میں پرفارمنس کے لحاظ سے سکائی فیسٹیول اہم ہے۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال یہاں آنے والے سیاحوں کو  گرم غباروں کے مسافروں کو علاقے میں قدیم بخور کے تجارتی راستوں کی سیر کراتے ہوئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی تھی
 یہاں ہونے والی تمام سرگرمیوں میں پرفارمنس کے لحاظ سے سکائی فیسٹیول کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
پروگرام کے مطابق العلاء  کے علاقے الحجر کے شمال میں روزانہ صبح 7 بجے سے 8 بجے اور شام 4 بجے سے 6 بجے تک گرم ہوا کے غباروں کے ذریعے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے  مقامات کی فضائی سیر کرائی جائے گی۔

سیاحوں کو ستاروں کے ذریعے راستوں کی رہنمائی  کے بارے میں بتایا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز

رات کے پروگراموں میں خاص طور پر شام ساڑھے 4 سے رات ساڑھے 10 بجے تک سیاحوں کو ستاروں کے ذریعے راستوں کی رہنمائی اور رات کے اوقات میں ستاروں کی تصویر کشی کی بابت یہاں موجود ماہرین کی جانب سے رہنمائی کی جائے گی۔
 

شیئر: