Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیشنل پورٹل ’جدارات‘ میں نئی سہولتیں، ملازمت کی تمام کارروائی آن  لائن

انٹرویو کا  شیڈول اور کمپنی کی جانب سے پیشکشیں بھی مہیا ہوں گی(فائل فوٹو: سیدتی)
سعودی  عرب میں روزگار کے مشترکہ نیشنل پورٹل ’جدارات‘ نے پیر 8 مئی 2023 کو دوسرا مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ روزگار کے متلاشی افراد کو پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں روزگار کے حوالے سے نئی سہولتیں ملیں گی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق نئے مرحلے کے تحت ملازمت کے روزگار کے خواہشمند افراد پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں کا جامع تعارف حاصل کرسکیں گے۔
پرائیویٹ ادارے یا کمپنی کی جانب سے  جاری کیے جانے والے خالی اسامیوں کے اشتہارات آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ ملازمت کی درخواستیں نئے نظام کے تحت منظم کی گئی یں۔
ملازمت کے لیے انٹرویو کا  شیڈول اور کمپنی کی جانب سے ملازمین کو کی جانے والی پیشکشیں بھی مہیا ہوں گی۔ امیدوار ’جدارات‘ پورٹل کے ذریعے ملازمت کے حوالے سے تمام کارروائی آن  لائن کرسکیں گے۔

شیئر: