Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کے لیے طیارے خریدنے کا معاہدہ

وزیر ماحولیات و پانی انجینیئرعبدالرحمن الفضلی  نے معاہدے پر دستخط کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
  سعودی عرب نے کلاؤڈ سیٹنگ (مصنوعی بارش) کے لیے مزید 5 طیاروں کا سودا کیا ہے۔ مملکت کی جانب سے وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئرعبدالرحمن الفضلی  نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیرماحولیات و پانی و زراعت الفضلی نے کہا کہ ’4 طیارے مصنوعی بارش اور ایک موسمیاتی مطالعات کے کام آئے گا۔ پانچوں طیارے اپنی نوعیت کے جدید تر ہیں اور ہر طرح کی مطلوبہ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں‘۔
الفضلی نے  توجہ دلائی کہ ’کلاؤڈ سیٹنگ طیاروں کے سودے کا مقصد سعودی عرب میں مصنوعی بارش ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے۔ اس سے مصنوعی بارش کا عمل موثر ہوگا اور اس کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔ طیاروں کی آپریشنل لاگت کم ہوگی‘۔ 
سیکریٹری ماحولیات ڈاکٹر اسامہ فقیہ نے کہا کہ ’مصنوعی بارش پر ریسرچ کرنے والے طیارے سعودی عرب کے علاوہ ایک اور ملک کے پاس ہیں  ہمارا ملک اس حوالے سے دوسرا ہے۔ ہمارا مقصد نباتات کی افزائش اور آبی وسائل کا فروغ ہے۔ ہم پانی کے تجدد پذیر ذرائع سے  ہر ممکن استفادے کی پالیسی پر گامزن ہیں‘۔ 

شیئر: