Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ٹریفک قوانین میں 3 خلاف ورزیوں کا اضافہ

نئی شمار کی جانے والی خلاف ورزیاں موسمی حالات کے حوالے سے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی ٹریفک کونسل نے 3 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کا اضافہ کردیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ٹریفک کونسل کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران ڈیمز، سیلاب کے مقامات اور وادیوں کے قریب اکھٹا ہونا خلاف قانون ہے۔ اس پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور چھ ٹریفک پوائنٹ کاٹ لیے جائیں گے۔ 
ٹریفک کونسل نے دوسری خلاف ورزی کے حوالے سے بتایا کہ بارش کے دوران وادیوں میں میں جانے پر دو ہزار درہم جرمانہ ہوگا اور 23 پوائنٹ کاٹےجائیں گے جبکہ 60 دن تک گاڑی محکمہ ٹریفک کے  قبضے میں ہوگی۔ 
ٹریفک کونسل نے تیسری خلاف ورزی کے بارے میں  بتایا ہے کہ وادیوں میں برسات کا پانی بھر جانے ، بارش ہونے اور قدرتی آفات و بحرانوں کے دوران امدادی کارروائی اور ٹریفک کو منظم کرنے کے سلسلے میں رکاوٹ ڈالنا خلاف قانون ہے اس پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہے اور چار ٹریفک پوائنٹ کاٹے جائیں گے جبکہ دو مہینے تک گاڑی محکمے کے قبضے میں رہے گی۔ 
ٹریفک کونسل نے توجہ دلائی ہے کہ تین نئی خلاف ورزیوں کا اضافہ بارش اور سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل، قدررتی آفات، بحرانوں اور ہنگامی حالات میں حفاظتی تدابیر کو قانونی شکل دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ حکام اپنی ذمہ داری پرسکون اندازمیں انجام دے سکیں۔ 

شیئر: