Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکنامک زونز میں سعودائزیشن کے قوانین لاگو نہیں ہوں گے؟

47 ارب ریال  سے زیادہ  کی  سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے اطمینان دلایا ہے کہ ’سپیشل اکنامک زونز پر سعودائزیشن کے قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق الراجحی نے کہا ہے کہ ’اگر سپیشل اکنامک زونز میں سعودیوں کی تقرری کا فیصلہ ہوا تو ایسی صورت میں متعلقہ اداروں کو فروغ افرادی قوت فنڈ کی جانب سے ترغیبات دی جائیں گی اور بنیادی معیشت سے استفادے کا موقع بھی مہیا کیا جائے گا۔‘
یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب میں اکنامک زونز کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ یہاں 47 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ 
سپیشل اکنامک زونز میں جدید ٹیکنالوجی، لاجسٹک خدمات، صنعت، کانکنی اور سمندری شعبوں کے حوالے سے سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ یہاں زیر تکمیل سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 116 ارب ریال سے زیادہ تک پہنچ چکا ہے۔ یہ بات سٹیز اینڈ اکنامک زونز کے زیر اہتمام ہونے والے انویسٹمنٹ فورم کے  موقع پر ریاض میں کہی گئی ہے۔ 
یاد رہے کہ کنگ عبداللہ  اکنامک سٹی راس الخیر اکنامک زون، جازان اکنامک زون اور کلاؤڈ اینڈ انفارمیٹکس کمپیوٹنگ کے سپیشل اکنامک زون میں 4 پرمٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیں اصولی سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات بھی واضح ہو گئی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: