Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کوالیفائر میں تاریخ رقم، نیدرلینڈز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اِس اہم میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا (فوٹو: کرک انفو)
زمبابوے میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیدرلینڈز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے۔
پیر کے روز ہرارے میں کھیلے گئے اعصاب شکن مقابلے میں نیدرلینڈز نے سپر اوور میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ٹیم کو ہرایا۔
ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اِس اہم میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پُوران نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 104 رنز بنائے جبکہ برینڈن کنگ نے 76 اور جانسن چارلس نے 54 رنز سکور کیے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے ثاقب ذوالفقار اور بیس ڈی لیڈے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 375 رنز کے ہدف کے جواب میں نیدرلینڈز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 374 بنا کر میچ برابر کر دیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

ڈَچ ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے تیجا ندا مانُورُو نے 111 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے 67 اور وِکرم جیت سنگھ نے 37 رنز سکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے تین جبکہ عقیل حسین اور الزاری جوزف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ برابر ہونے پر سپر اوور کروایا گیا جس میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سپر اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 30 رنز بنائے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

سپر اوور میں ڈَچ بیٹر لوگن وین بیک نے ویسٹ انڈین بولر جیسن ہولڈر کو 30 رنز جڑے جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے جواب میں آٹھ رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو میزبان زمبابوے کے ہاتھوں بھی ٹورنامنٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نیدرلینڈز سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے لیے انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔
اس شکست کے بعد ویسٹ انڈٰیز کو سپر سِکس مرحلے میں اپنے تمام میچز جیتنے پڑیں گے جبکہ انہیں انڈیا جانے کے لیے بقیہ ٹیموں کی بھی مدد درکار ہو گی۔

شیئر: