Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام لائبریری میں نایاب قلمی نسخے، خواتین زائرین کی دلچسپی

لائبریری میں قرآن پاک کا عثمانی نسخہ بھی موجود ہے۔ (حرمین شریفین انتظامیہ)
سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ کی لائبریری میں سات نایاب قلمی نسخے حجاج کے علمی حلقوں میں پسند کیے جا رہے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ اور حرمین شریفین انتظامیہ ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین کے لیے مختص مسجد الحرام کی لائبریری میں سات نایاب قلمی نسخے شامل کیے ہیں۔ جسے یہاں آنے والی خواتین میں مقبولیت مل رہی ہے۔
لائبریری میں تیسرے خلیفہ راشد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ کے عہد میں تحریر کیا گیا قرآن پاک کا عثمانی نسخہ شامل ہے۔ 

معروف خوشنویس محمد ابراہیم کا منفرد قرآنی طغرہ بھی سجایا گیا ہے۔ (حرمین شریفین انتظامیہ)

حرمین شریفین انتظامیہ نے معروف خوشنویس محمد ابراہیم کا منفرد قرآنی طغرہ بھی لائبریری میں سجایا ہے۔  
لائبریری میں احادیث مبارکہ میں مشہور انتخاب مسند الموطا کا واحد قلمی نسخہ بھی موجود ہے۔

لائبریری میں 60 سال پرانے اخبارات کا انتخاب بھی ہے۔ (حرمین شریفین انتظامیہ)

انتظامیہ نے بتایا کہ ’اس کے علاوہ لائبریری میں 60 سال پرانے اخبارات کا انتخاب بھی  رکھا گیا ہے‘۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’سیرت طیبہ کی معروف تصنیف ’ذروۃ الوفا باخبار دارالمصطفی‘ اور مکہ مکرمہ کی  تاریخ سے متعلق قلمی نسخہ ’بلوغ القری فی ذیل اتحاف الوری باخبار ام القری‘ بھی نایاب قلمی نسخوں میں شامل ہے‘۔ 

حجاج کے علمی حلقے نمائش پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ (حرمین شریفین انتظامیہ)

لائبریری کی انچارج امیمہ السدیس نے بتایا کہ ’حج  سیزن میں نمائش کا افتتاح حجاج کو اہم ثقافتی، تاریخ سے آگاہ کرنا ہے‘۔
لائبریری انچارج نے بتایا کہ ’حجاج کے علمی حلقے نمائش پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں‘۔
امیمہ السدیس نے بتایا کہ ’حج پر آنے والی سکالر خواتین بھی اس قسم کی ثقافتی معلومات سے مالا مال لائبریری کے دورے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ یہ  12 نجی لائبریریوں کا انتخاب ہے‘۔
’لائبریری اتوار سے جمعرات تک روزانہ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہتی ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: