Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وی آئی پی سفر‘ خلیجی ممالک کے لیے ایمریٹس کی چارٹر سروس

’وینم 100‘ ساخت کے طیارے کرایے پر حاصل کیے جاسکتے ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے جی سی سی ممالک کے لیے چارٹر سروس کا آغاز کیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جی سی سی ممالک کے سفر کے لیے ’وینم 100‘ ساخت کے طیارے کرایے پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ 
’وینم 100‘ دو انجن والا جدید طیارہ ہے۔ ایمریٹس کی اس چارٹر سروس سے سعودی عرب، بحرین، کویت، سلطنت عمان اور متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں کا سفر کیا جا سکتا ہے۔ 
وینم 100 ساخت کے طیارے میں چار مسافروں کی گنجائش ہے۔ مسافروں کو پرواز کے دوران ٹھنڈے مشروبات اور ریفریشمنٹ پیش کیا جائے گا۔
ہر مسافر اپنے ہمراہ پندرہ کلو کا بیگ اور بریف کیس لے جانے کی اجازت ہو گی۔  
اس خصوصی سروس کے خواہشمند ٹریولنگ ایجنٹ یا بکنگ کے ذمہ دار سے رابطہ کر سکیں گے۔ 
ایمریٹس نے چارٹر سروس ایسے افراد کے لیے شروع کی ہے ہے جو زیادہ مصروف ہوتے ہیں اورآزادانہ طریقے سے سفر کرنا چاہتے ہیں۔ 
ایمریٹس کا کہنا ہے کہ ’چارٹر سروس سے سفر کرنے والوں کو دئی ایئر پورٹ آنے، کسٹم اور امیگریشن میں وی آئی پی سہولت حاصل ہوگی‘۔ 

شیئر: