Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سنیپ چیٹ‘ ایپ کمپیوٹر پر بھی چلائی جا سکتی ہے، مگر کیسے؟

بوٹ کے حوالے سے سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ آپ کے حقیقی دوستوں کے طرح آپ سے مخاطب ہوتا ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اگرچہ سوشل میڈیا کی ایپلی کیشن ’سنیپ چیٹ‘ کو صرف سمارٹ فون کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اینڈرائیڈ یا آئی او ایس سسٹم کے حامل ہیں۔
 تاہم اس ایپ کو کمپیوٹر کی سکرین پر چلانے کے بعض طریقے بھی موجود ہیں جو یہاں بیان کیے جا رہے ہیں۔ 
گوگل کے ذریعے سنیپ چیٹ میں انٹر ہوں: 
اس کے لیے درج ذیل طریقے اختیار کیے جائیں۔
گوگل کے پیچ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان کریں۔ 
سنیپ چیٹ کا ہوم پیچ اوپن کریں اور اس میں رجسٹریشن کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ کی معلومات درج کریں۔ 
پاس ورڈ انٹر کریں، کوشش کریں کہ پاس ورڈ مشکل ہو، تاہم اسے اپنے پاس کسی محفوظ طریقے سے درج کرلیں تاکہ بُھول جانے کی صورت میں وہ آپ کے پاس موجود ہو۔ 
 بوٹ مائی اے آئی 
سنیپ چیٹ کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے گذشتہ فروری میں ’مائی اے آئی‘ کے نام سے ایک پروگرام لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 
اسے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ سسٹم پر چلنے والے سمارٹ فونز پر براہ راست استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
اس پروگرام کے لیے کمپنی نے مصنوعی ذہانت ’چیٹ جی بی ٹی‘ کا سہارا لیا جسے سال 2021 کے شروع میں منظرعام پر لایا گیا تھا۔ 
سنیپ چیٹ ایپلی کیشن چیٹ بوٹ مشین لرننگ پر انحصار کرتا ہے جو صارفین کے پیغامات کو سمجھنے اور ان کا درست جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے۔ 
اس کے ذریعے آپ متعدد امور انجام دے سکتے ہیں، علاوہ ازیں اہم اور تفریحی وغیرہ کے علاوہ عام طور پر مروجہ سوالات کے درست جوابات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

بوٹ سروس سنیپ چیٹ پلس کے پیڈ ممبران کے لیے فراہم کی گئی ہے جبکہ ’مائی اے آئی‘ بائی ڈیفالٹ آن ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

مثال کے طور پر آپ اگر لکھتے ہیں کہ ’مرحبا‘ تو جواب میں روبوٹ کہے گا ’مرحبا ، آپ کا حال کیسا ہے؟‘
دوستوں کی طرح: 
بوٹ کے حوالے سے سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ آپ کے حقیقی دوستوں کے طرح آپ سے مخاطب ہوتا ہے۔‘
 یہ آپ کے بارے میں جتنی زیادہ معلومات حاصل کرتا ہے اتنے ہی درست طریقے سے آپ کو جواب بھی دیتا ہے۔‘
ہر ایک کے لیے: 
واضح رہے کہ بوٹ سروس سنیپ چیٹ پلس کے پیڈ ممبران کے لیے فراہم کی گئی ہے جبکہ ’مائی اے آئی‘ بائی ڈیفالٹ آن ہے۔ 
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو کیمرا سکرین پر جا کر سکرین کو دائیں جانب سویپ کرنا ہوگا جس سے چیٹ سکرین کھل جائے گی۔ 

شیئر: