Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

824 اماراتیوں کو فرضی ملازم دکھانے پر 565 نجی اداروں پر جرمانے

خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی زمرہ بندی میں قدر گھٹا دی گئی۔ (فوٹو وام)
وزارت افرادی قوت و امارتائیزیشن نے کہا ہے کہ 565 نجی اداروں نے 824 اماراتی شہریوں کو فرضی ملازم رکھا ہوا تھا ان کی خلاف ورزیاں پکڑ لی گئیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت اماراتائیزیشن کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار 2022 کے وسط سے لے کر اب تک کے ہیں۔ جن نجی اداروں نے مقامی شہریوں کو فرضی طور پر ملازم دکھایا تھا وہ ’نافس‘ پروگرام کے قوانین اور اماراتائیزیشن کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ 
وزارت نے کہا کہ 17 ہزار سے زیادہ نجی اداروں نے حقیقی معنوں میں مقامی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کی پابندی کی۔
وزارت نے توجہ دلائی کہ اماراتائیزیشن کے اہداف پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران مذکورہ خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 
وزارت نے بتایا کہ اماراتائیزیشن کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اداروں کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے ادارے کی زمرہ بندی میں قدر گھٹا دی گئی جبکہ 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ درہم جرمانہ کیا گیا جبکہ بعض اداروں کی فائل سنگین خلاف ورزی کے ارتکاب پر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردی گئی۔ 
وزارت نے خلاف ورزی کرنے والے اداروں سے ’نافس‘ پروگرام کے تحت دی جانے والی رعائتیں واپس لے لیں جو صرف ان اداروں کے لیے خاص ہیں جو صحیح معنوں میں مقررہ تناسب سے مقامی شہریوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔
 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: