Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں کے لیے ملازمت کے چھ ہزار سے زیادہ مواقع

سعودی عرب میں تیکنیکی و پیشہ ورانہ ٹریننگ کے ادارے نے رپورٹ جاری کی ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں تیکنیکی و پیشہ ورانہ ٹریننگ کے سرکاری ادارے نے ستمبر 2023 کے دوران ماتحت کالجوں اور انسٹی ٹیوٹس سے فارغ ہونے والے سعودی نوجوانوں کو چھ ہزار 892 ملازمت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق تربیتی ادارے کا کہنا ہے ’سعودی طلبہ کو ملازمت کے مواقع مہیا کرنے کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں‘۔ 
’کوشش ہے فارغ ہونے والے طلبہ کو مملکت کے مختلف علاقوں میں روزگار کی سہولت فراہم کی جائے۔ یہ کام سرمایہ کارں کی شراکت سے کا جارہا ہے‘۔ 
ادارے نے ستمبر 2023 کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا مملکت بھر میں 32 روزگار فورم اور نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔
پرائیویٹ کمپنیوں و اداروں کے ساتھ روزگار کی فراہمی کےلیے پندرہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

شیئر: