Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استاد کی گاڑی سے بینک کارڈ چوری کیا دوستوں کو کافی پلائی، عدالت نے سزا منسوخ کردی

نوجوان نے اپنے دوستوں کے لیے کافی بھی خریدی تھی۔ (فوٹو الرای)
کویت میں اپیل کورٹ نے ایک نوجوان کی  7 سال کی سزا منسوخ کرنے کا فیصلہ سنا کر وہاں بیٹھے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا۔
کویتی جریدے الرای کے مطابق اپیل  کورٹ نے نوجوان کو ایک استاد کا اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے استعمال کرنے پر سزا سنائی تھی اور متاثرہ استاد کے کہنے پر سزا منسوخ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویتی نوجوان  نے سکول کے قریب سے گزرتے ہوئے ایک استاد کی گاڑی کھولی اور تلاشی لینے پر اسے اے ٹی ایم کارڈ وہاں ملا جس کے  ذریعے اس نے پہلے اپنی گاڑی میں پیٹرول بھروایا اور اس کے بعد اپنے دوستوں کے لیے کافی خریدی۔ جس کا بل کل 19 دینار بنا۔
پولیس نے شواہد اور سی سی کیمروں کی مدد سے  نوجوان کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے  سرکاری بینک کی دستاویز کے ساتھ جعلسازی کا الزام عائد کیا۔ اسے اے ٹی ایم کارڈ چوری کرنے، پیٹرول بھرنے اور دوستوں کے لیے کافی خریدنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔
نوجوان نے سزا کے خلاف اپیل  دائر کی۔ اپیل کورٹ میں سکول کے استاد نے  بیان دیا کہ وہ نوجوان کو معاف کرتے ہوئے مقدمہ واپس لیتا ہے اور نوجوان کو آئندہ کے لیے اچھی زندگی گزارنے کا موقع دینا چاہتا ہے۔
اس پر اپیل کورٹ نے نوجوان کو دی جانے والی سزا منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا۔
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: