Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ورکشاپ کھول لی

ملازمت کے دوران گاڑیوں کی اصلاح و مرمت میں مہارت حاصل کی تھی۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی شہری علی الشھری نے فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد گاڑیوں کی ورکشاپ کھول لی۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی الشھری نے کہا کہ ’سعودی افواج میں ملازمت کے دوران گاڑیوں کی اصلاح  ومرمت کے کام میں مہارت حاصل کی تھی۔‘
ان کے مطابق ’ریٹائرمنٹ کے بعد جازان میں گاڑیوں کا اپنا ورکشاپ قائم کیا جہاں فوج میں 30 سالہ تجربہ کام آیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ورکشاپ قائم کرنے کے کئی اسباب تھے۔ سب سے اہم یہ تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گھر میں بیکار بیٹھنا پسند نہیں تھا۔ حرکت میں برکت کے ہمیشہ سے قائل رہا ہوں۔‘
علاوہ ازیں انہیں گاڑیوں کی مینٹینس کا شوق رہا ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ خالی وقت بامقصد مصروفیت میں گزرے۔ 
علی الشھری نے کہا کہ ’اس بات پر یقین ہے کہ عمر محض گنتی کا نام ہے۔ اپنے پروفیشن سے لگاؤ تھا اور رہے گا۔ اسی لیے ورکشاپ کھولتے وقت ممکنہ خسارے کے بارے میں سوچنے سے خود کو باز رکھا۔‘

شیئر: