Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات، نرسری و پلے گروپ کے لیے 7 چھٹیاں

 سکولوں میں نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لیے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایکس)
یکم جنوری سے اب تک پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات ہوئی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں بچوں میں نمونیہ کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور اس معاملے پر اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔
چلڈرن ہسپتال میں داخل 10 میں سے 8 بچے نموینہ کے مریض ہیں۔
اجلاس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس میں نمونیہ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی نہیں ہوگی۔
 سکولوں میں نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لیے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔  
وزیراعلی نے کہا کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں۔
’گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے۔ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نمونیہ خصوصاً بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔‘
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکریٹری صحت، سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینیئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

شیئر: