Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی ثالثی، روس اور یوکرین جنگی قیدی رہا کرنے پر رضامند

یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ’امارات ثالثی کے ذریعے روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے میں کامیاب رہا ہے۔‘
الامارات الیوم کے مطابق دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ثالثی کی نئی کوشش میں امارات کی کامیابی عالمی سطح پر اس کی بین الاقوامی حیثیت اور معتبر پارٹنر ہونے کا ثبوت ہے۔‘
اماراتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہماری کوششوں کی بدولت روس اور یوکرین جنگی قیدی رہا کرنے پر رضامند ہو گئے۔‘
دفتر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امارات کے ساتھ تعاون کرنے اور اس کی کوششوں کا مثبت انداز میں جواب دینے پر روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔
اماراتی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’وہ یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ امارات سفارتی حل، مکالمے اور جنگ کی شدت کم کرنے کے  لیے فریقین کو پہلے بھی آمادہ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔‘
یاد رہے اس سے قبل امارات نے دسمبر  2022 کے دوران امریکہ اور روس کے قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا تھا۔

شیئر: