Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے یوکرین میں متاثرین کےلیے مزید گھریلو جنریٹرز بھیج دیے

بھیجے گئے 1640 جینریٹرز کی گنجائش 3.5 سے 8 کلو واٹ تک ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوکرین میں متاثرین کے لیے مزید 100 ٹن پاور جینریٹرزروانہ کیے ہیں۔
 موسم سرما اور جنگ کے باعث بجلی کی قلت سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
امارات الیوم کے مطابق یوکرین ارسال کی جانے والی امدادی مہم مرحلہ وار طورپر جائے گی۔
 گھریلو ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 1640 گھریلوجینریٹرز شامل ہیں جن کی گنجائش 3.5 سے 8 کلو واٹ تک ہے۔ 
 امدادی کھیپ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے ذریعے یوکرینی متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔ آئندہ ماہ جنوری تک امدادی مہم مکمل ہو جائے گی۔ 
واضح رہے یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک امارات کی جانب سے 100 ملین امریکی ڈالر کے مساوی امدادی اشیا بھیجی گئی ہیں جو 12 طیاروں کے ذریعے وہاں پہنچائی گئی۔ 
بھیجے گئے سامان میں اشیائے خورونوش ، ادویات اورطبی لوازمات کے علاوہ جینریٹرز، خیمے اورایمبولینسز شامل ہیں۔

شیئر: