Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی نتائج میں بہت تاخیر، ہمارے امیدوار بہتر دکھائی دے رہے ہیں: بلاول بھٹو

پاکستان کے 12ویں عام انتخابات کی پولنگ جمعرات کو مکمل ہو گئی ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج بہت زیادہ تاخیر سے آ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’اس وقت پیپلز پارٹی کے اور وہ آزاد امیدوار بہتر دکھائی دے رہے ہیں جن کی ہم نے حمایت کی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’دیکھتے ہیں کہ حتمی نتائج کیا ہوں گے۔‘
پاکستان کے 12ویں عام انتخابات کی پولنگ جمعرات کو مکمل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک الیکشن کمیشن نے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا۔
نجی نیوز چینلز غیرحتمی نتائج کا اعلان کر رہے ہیں جن میں ابھی تک آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد آگے دکھائی دے رہی ہے۔
صوبہ سندھ میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےامیدواروں کو برتری حاصل ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ سے دونوں حلقوں پر حریف امیدواروں سے آگے ہیں۔
سندھ کے علاقے نواب شاہ سے سابق صدر آصف علی زرداری اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق برتری حاصل کر چکے ہیں۔
 

شیئر: