Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں رمضان کے دوران بھی ہوٹلوں کی بکنگ بڑھ گئی

سمندر کے قریب ہوٹل اور ریزورٹس کی مانگ زیادہ ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی ہوٹل گروپس کا کہنا ہے  رمضان میں ہوٹلوں کے کمروں کی ریزرویشن میں اضافہ ہوا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں ہوٹلز گروپس کا کہنا ہے رمضان میں تقریبا ہوٹلوں کے کمرے بک ہوچکے ہیں۔ امید ہے آئندہ دنوں میں بکنگ بڑھے گی۔
ہوٹلوں کے ایک معروف گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر فتحی خوجلی نے کہا کہ 40 سال میں پہلی بار محسوس کیا کہ رمضان میں دبئی میں ہوٹلز کی مانگ عام مہینوں کی طرح  ہے۔ اس سے قبل رمضان میں بکنگ کی شرح اتنی نہیں تھی۔
ایک اور ہوٹل کے مینجر کا کہنا تھا بین الاقوامی سیاحت میں اضافہ کا اثر بھی دبئی پر پڑا ہے۔ یہاں رمضان کا مہینہ ہے مگر سیاح آرہے ہیں۔ اس وقت رمضان میں سیاح عام دنوں کی طرح آرہے ہیں۔
ایک معروف ہوٹلز کے سی ای او حسنی عبدالھادی نے کہا کہ اس سال رمضان کے دوران دبئی ہوٹل مارکیٹ کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اب دبئی سال بھر کے لیے ایک سیاحتی مقام بن چکا ہے۔
  دبئی میں ہوٹلوں کے 75 سے 80 فیصد تک کمرے بک ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس وقت ساحل سمندر کے قریب ہوٹل اورریزروٹس کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔
حسنی عبدالھادی نے کہا کہ کورونا کے بعد دبئی میں سیاحت کے بڑھنے سے دبئی کی ہوٹل مارکیٹ مضبوط ہوئی ہے۔ 2023 میں 17 ملین سے زیادہ سیاح یہاں آئے تھے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: