Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی ایس ناصریہ کے بہترین نتائج

فہد صغیر اول، مدیحہ یعقوب دوم اور مروہ بشارت تیسری پوزیشن لیکر کامیاب
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) امسال فیڈرل بورڈ اسلام آبادکے زیر انتظام میٹرک کے امتحانات میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ ریاض کے طلبہ و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے شاندار تعلیمی نتائج کو برقرار رکھا ۔ امتحانی نتائج کے مطابق فہد صغیر نے 994 نمبر لیکرا سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مدیحہ یعقوب نے 982 کے ساتھ دوسری جبکہ مروہ بشارت نے 981 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پرا سکول کا رزلٹ 81.32 فیصد رہا۔ناصریہ اسکول کے 112 طلبہ و طالبات نے A-1 جبکہ 115 نے A گریڈ حاصل کیا۔طلبہ وطالبات نے اس شاندار کارکردگی پر اسکول کے پرنسپل پروفیسر طاہر رضا عابد،ا سکول مینجمنٹ کونسل، لنک آفیسر، ڈپٹی ہیڈ مشن آف پاکستانی سفارتخانہ ریاض حسن وزیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے۔ اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر طاہر رضا عابد نے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ہم قوم کے معماروں کو اچھی اور معیاری تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ یہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔بچوں کی کامیابی کے پیچھے ان کے اساتذہ کی محنت اور شفقت ہمیشہ شامل حال رہی ہے ۔ بچوں نے بھی محنت اور لگن کا ثبوت دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے جس پر وہ بچوں اور ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شیئر: