Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر سے اخوانی قائدین کی انقرہ منتقلی کی تیاری

انقرہ۔۔۔۔مصری ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ قطر میں مقیم الاخوان کے اہم قائدین نے ہنگامی اجلاس منعقدکرکے ۔ الاخوان کے ان قائدین کو قطر سے ترکی منتقل کرنے کیلئے صلاح و مشورہ کیا گیا جن کے خلاف متعدد مقدمات میں اپنے ملک میں سزائے موت کے فیصلے جاری ہوچکے ہیں۔الاخوان کے قائدین کو خدشہ ہوگیا ہے کہ کہیں قطر انہیں عرب ممالک کے غصے سے بچنے کیلئے قربانی کا بکرا نہ بنادے۔ اس سلسلے میں قطر کیلئے جاسوسی کے الزام میں ملوث اسماء الخطیب ، پبلک پراسیکیوٹر ہشام برکات کے قتل کی سازش کے ملزم یحییٰ موسیٰ جیسی شخصیتوںکے نام لئے جارہے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ الاخوان کے دیگر قائدین کو دوسرے مرحلے میں دوحہ سے انقرہ منتقل کیا جائے گا۔ ایسے رہنما جن کی بابت شکوک و شبہات نہیں ہیں ، ابھی ان کی منتقلی کا پروگرام ملتوی کیا جارہا ہے۔

شیئر: