Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیونٹیوں میں بے پناہ قوت

مغربی جاوا،انڈونیشیا۔۔۔۔ایک انڈونیشی فوٹوگرافر نے اپنے گھر کے سامنے واقع باغ میں ایسی تصاویر اتاری ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چیونٹی اپنے جبڑوں میں اپنے وزن سے 70گنا زیادہ وزنی شہد کی مکھی اٹھائے ہوئے ہے۔ 43سالہ فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اتنی طاقتور چیونٹی اس نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔یہ بات اس وقت اور بھی حیرت انگیز لگتی ہے جب صرف 5ایم جی وزنی چیونٹی اتنی بھاری بھرکم مکھی کو اٹھالیتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھی کا وزن ایک چیونٹی سے 70گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ منظر دیکھ کر تعجب ہی کررہا تھاکہ اتنے میں مزید چیونٹیاں وہاں پہنچ گئیں ۔ یہ خودبھی 100گنا وزن اٹھا سکتی ہیں۔ اگرچہ خود چھوٹی ہیں مگر ان میں بے پناہ قوت ہوتی ہے اور یہ سب مل جل کر کام کرتی ہیں۔

شیئر: